سپریم کورٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے ممبران کا پلاٹوں کا قبضہ نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
جمعرات 25 فروری 2016 22:44
اسلام آباد ۔ 25 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے ممبران نے32سال گزرنے کے باوجود اراکین کوپلاٹوں کے قبضے نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور سوسائیٹی کے عہدیداران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
(جاری ہے)
جمعرات کو یہاں ڈی چوک میں احتجاجی مظاہرے میں شریک افراد نے کہا کہ غریب ملازمین کے لیے 1984 میں یہ ہاؤسنگ سوسائٹی قائم کی گئی تھی تاہم 32 سال گزر گئے ابھی تک ممبران کو چھت فراہم نہیں کی گئی ۔
احتجاجی مظاہرے کے دوران ممبران نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدر غلام غوث نے چند دن پہلے ہونے والی سالانہ جنرل میٹنگ میں بلانا بھی گوارہ نہ کیا اور چند ممبران کو سالانہ اجلاس میں بلا کر ایجنڈا منظور کروا لیا۔ انہوں نے چیف جسٹس محمد انور ظہیر جمالی ،وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوھدری نثار علی خان سے اپیل کی کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے ریکارڈ کی انکوائری کرائی جائے اور ریٹائرڈ ملازمین کو جلد سے جلد گھر دیئے جائیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.