ہنگو پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،تین منشیات فروش گرفتار،10کلو گرام چرس اور اسلحہ برآمد
جمعہ 26 فروری 2016 13:21
ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 فروری۔2016ء) ہنگو پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔تین منشیات فروش گرفتار۔10کلو گرام چرس اور اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ہنگو رفیع اللہ خان اور ایس ایچ او تھانہ سٹی امیر اللہ خان نے گرفتار ملزمان اور برآمد ہونے والا چرس اور اسلحہ میڈیا کو دیکھاتے ہوئے بتایا کہ ہنگو پولیس نے خفیہ اطلاع پر سپیشل ناکہ بندی کے دوران ٹل روڈ پر سوزوکی گاڑی کے خفیہ خانوں سے چار کلو گرام چرس برآمدکر کے دو ملزمان امان اللہ اور رزیم خان ساکنان اورکزئی ایجنسی کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او امیر اللہ خان نے بتایا کہ ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے ہنگو کے علاقہ شاہو وام میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر مکان کے اندر موجودایک منشیات فروش رحمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 6کلو گرام چرس برآمد کرلیا۔(جاری ہے)
پولیس نے گرفتار ہونے والے تینوں ملزمان کے قبضے سے تین عددپستول،ایک عدد ایس ایم جی،ایک عدد بارہ بور بندوق اور سینکڑوں مختلف قسم کے کارتوس بھی برآمدکر لئے ۔
ڈی ایس پی رفیع اللہ خان اور ایس ایچ اوامیر اللہ خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہنگو ایک حساس اور پسماندہ علاقہ ہے اورمجرمان اس بات کا فائدہ اٹھاکر ہمارے بچوں کے مستقبل کو داؤ پر لگاتے ہیں۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور علاقے کو جرائم سے پاک کرنے کے لئے مجرمان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.