روٹ پرمٹ اور فٹنیس سرٹیفکیٹ کی معیاد ختم ہونے اور ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر 205 مسافر گاڑیوں پر جرمانے کرکے مجموعی طور پر62 ہزار 300 روپے وصول

جمعہ 26 فروری 2016 22:42

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 فروری۔2016ء) مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران روٹ پرمٹ اور فٹنیس سرٹیفکیٹ کی معیاد ختم ہونے اور ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر 205 مسافر گاڑیوں پر جرمانے کرکے مجموعی طور پر62 ہزار 300 روپے وصول کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

ضلعی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حیدرآباد کے سیکریٹری پرویز حسن قریشی نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ سندھ کے احکامات اور محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ اور ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حیدرآباد کی طرف سے ٹریفک پولیس حیدرآباد کی مدد سے 22 فروری2016ء کو حیدرآبادسے سانگھڑ ، مٹیاری، نواب شاہ اور سکھر جبکہ 23 فروری کو حیدرآباد سے دادو اور لاڑکانہ، 24 فروری کو حیدرآباد سے ٹھٹھہ، 25 فروری کو حیدرآباد شہر اور 26 فروری کو حیدرآباد سے دادو، لاڑکانہ اور کراچی جانے والی مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران روٹ پرمنٹس اور فٹنیس سرٹیفکیٹ کی معیاد ختم ہونے اور ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کے باعث205 مسافر گاڑیوں پر مجموعی طور پر 62 ہزار 300 روپے جرمانہ عائد کیاگیا، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی حیدرآباد نے گاڑیوں کے ڈرائیورز کو خبردار کیا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے مقررکردہ کرایوں سے زائد وصول کرنے سے گریز کریں اور ٹرانسپورٹ قواعد و ضوابط پر مکمل عملدرآمد کے ساتھ ساتھ دیگر تمام قانونی ضروریات کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :