ای ڈی اوایجوکیشن کا ڈی ای اوایلیمنٹری کو ناقص کارکردگی پر سیکرٹری سکول ایجوکیشن لاہور رپورٹ کرنے کا حکم

ہفتہ 27 فروری 2016 16:37

بھکر۔27 فروری(اے پی پی ) ڈی سی اواحمد مستجاب کرامت کی ہدایت پر ای ڈی اوایجوکیشن ملک محمداشرف اعوان نے ڈی ای اوایلیمنٹری گوہر سلطانہ کو چیف منسٹر روڈ میپ کے انڈیکیٹرز میں ناقص کارکردگی کی بنا ء پر سیکرٹری سکول ایجوکیشن لاہور کے دفتر میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق گذشتہ روز ڈی سی او آفس کے کمیٹی روم ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی (ڈی آر سی )کی ماہانہ میٹنگ کے دوران ڈی سی او نے ڈی ای او ایلیمنٹری کی چیف منسٹر روڈ میپ کے جملہ انڈیکیٹرز میں غیر تسلی بخش کارکردگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ای ڈی او ایجوکیشن کو احکامات جاری کیے کہ ڈی ای او کو بھکر سے سرنڈر کردیاجائے جس پر ای ڈی او ایجوکیشن نے ڈی ای او گوہر سلطانہ کو سرنڈر کرکے سیکرٹری سکول ایجوکیشن لاہور کے دفتر میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔