تین رکنی قومی ٹیم ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے
ہفتہ 27 فروری 2016 16:51
اسلام آباد ۔ 27 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 فروری۔2016ء)تین رکنی قومی ٹیم آئندہ ماہ شیڈول ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے یکم مارچ کو سری لنکا روانہ ہو گی۔ ایونٹ یکم سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا۔
(جاری ہے)
پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) کے صدر عالمگیر شیخ نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چیمپئن شپ میں تین کیوئسٹس پاکستان کی نمائندگی کریں گے جن میں محمد ثاقب، حارث طاہر اور عبدالرحیم شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ تینوں کیوئسٹس نے کراچی میں تربیتی کیمپ کے علاوہ 41 ویں سنوکر چیمپئن شپ میں بھی حصہ لیا، چیمپئن شپ میں سینئرز کے ساتھ کھیل کر انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہو گا جو کہ ایونٹ میں ان کیلئے مددگار ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کیوئسٹس کا ٹریک ریکارڈ اچھا ہے، توقع ہے کہ وہ چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج کے ساتھ وطن لوٹیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.