وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اوور سیز کے ایف بی آر سے متعلقہ مسائل کے فوری حل کیلئے فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے ‘ محمد افضال بھٹی
سب سے زیادہ درخواستیں قبضہ و لینڈ مافیا کیخلاف موصول ،فوری ایکشن لے کر ریلیف فراہم کیا گیا‘ اوور سیز پاکستانی کمشنر پنجاب
اتوار 28 فروری 2016 14:56
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 فروری۔2016ء) اوورسیز پاکستانی کمشنر پنجاب کے سربراہ محمد افضال بھٹی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اوور سیز کے ایف بی آر سے متعلقہ مسائل کے فوری حل کیلئے فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے ، اوور سیز کی جانب سے سب سے زیادہ درخواستیں قبضہ و لینڈ مافیا کیخلاف موصول ہوئی ہیں جن پر فوری ایکشن لے کر انہیں ریلیف فراہم کیا گیا ہے ۔
گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اوور سیز کو پر امن ماحول اور ریلیف دینا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اسی سلسلہ میں اوور سیز پاکستانیز کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ اوور سیز کمیشن کو مزید موثر بنانے کے لئے دیگر اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں جس کا جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں اوور سیز کمیشن کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا جارہا ہے جو ہمارے لئے فخر کا باعث ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ اوور سیز کمیشن کو بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے مختلف نوعیت کی درخواستیں موصول ہوتی ہیں لیکن سب سے زیادہ درخواستیں قبضہ و لینڈ مافیا کے خلاف موصول ہوئی ہیں ۔اس سلسلہ میں حکومت کے ماتحت اداروں کی بھرپور سپورٹ سے ان درخواستوں پر نہ صرف فوری کارروائی عمل میں لائی گئی ہے بلکہ متاثرین کو ریلیف بھی فراہم کیا گیا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.