نیا قانون بنا کرخاندان کو توڑ دیا گیا، مولانا فضل الرحمٰن
فہد شبیر اتوار 28 فروری 2016 18:56
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28فروری۔2016ء)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ عالمی قوتیں ہمیں تقسیم کرنے کے لیےکہتی ہیں کہ تمام مدارس دہشت گرد ہیں ۔پنجاب کا حقوق نسواں قانون پاکستان میں خاندانی نظام کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔تعجب کی بات ہے یہ قانون ن لیگ اور پی ٹی آئی نے ملکر پاس کیا ہے۔ سندھ بھر سے منتخب بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندے دل جمعی کے ساتھ عوام کی خدمت کریں ہم ملکی سیاست سے وابستہ ہیں ۔
پاکستان کی پارلیمان میں سب سے بڑی دینی قوت بنے ہمارا میدان سیاست ہے سیاسی میدان میں قوت بننے کا حق رکھتے ہیں۔ ملکی نظام کو آئین کے تحت چلانے کی بات کرنے پر ہمیں تنگ نظر کہا جاتا ہے۔(جاری ہے)
لگتا ہےاب ہمیں شوہروں کے حقوق کے لیے تحریک شروع کرنا ہوگی۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے منتخب پارلیمنٹ کو حق حاصل ہے کہ آئین اور قانون بنائے ۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ تحفظ حقوق نسواں کے نام پر قرآن و سنت کی تعلیمات کی دھجیاں بکھیرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
تحفظ نسواں قانون کے تحت آپ نے خاندان کو بکھیر دیا ہےکیوں برطانیہ کو کاپی کررہے ہو۔برطانیہ کو ہی کاپی کرنا تھا تو پھر آزادی کیوں حاصل کی؟ آپ نے خاندان توڑنے والا قانون بنایا ہےتعجب کی بات ہے یہ قانون ن لیگ اور پی ٹی آئی نے ملکر پاس کیا ہے۔مغرب کی تقلید پر اختلافات ختم ہوجاتے ہیں ۔ہم اتحادی ہیں مگر نطریات پر سودے بازی نہیں کرینگے۔ہمیں تقسیم کرنے کے لیے عالمی قوتیں کہتی ہیں کہ تمام مدارس دہشت گرد ہیں ان کا کہنا تھاہمیں بتایا جائے باچہ خان یونیورسٹی ، کامرہ ایئربیس، جی ایچ کیو آرمی پبلک اسکول پر حملے میں کوئی مدرسے والا تھا ؟مزید اہم خبریں
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.