سندھ اسمبلی نے سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی بل 2016 اتفاق رائے سے منظور کر لیا
پیر 29 فروری 2016 19:37
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 فروری۔2016ء ) سندھ اسمبلی نے پیر کو سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی بل 2016 اتفاق رائے سے منظور کر لیا ۔ بل کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے سینئر وزیر تعلیم وپارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے بتایا کہ 18 ویں آئینی ترمیم کے بعد محنت سے متعلق امور صوبوں کو منتقل ہو گئے ہیں ۔ اس بل کا مقصد ملازمین کے سوشل سکیورٹیز سے متعلق معاملات کو ضابطے میں لانے اور ان کی بیماری ، حادثے اور ہلاکت میں انہیں یا ان کے ورثہ کو مراعات فراہم کرنے کے لیے یہ بل لایا گیا ہے ۔
اب یہ سارے معاملات صوبائی حکومت دیکھے گی ، جو پہلے وفاقی حکومت کے پاس تھے ۔ سندھ اسمبلی نے اتفاق رائے سے کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ انٹرپری نیور شپ کے قیام کا بل قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے حوالے کر دیا ۔(جاری ہے)
یہ کمیٹی 15 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔قانون سازی کے بعد ایم کیو ایم کے مستعفی ہونے والے رکن ڈاکٹر ارشد عبداﷲ ووہرا کی جگہ 5 قائمہ کمیٹیوں میں ایم کیو ایم کے ارکان کا انتخاب کیا گیا ۔
قائمہ کمیٹی برائے صنعت اور کامرس کے لیے سمیتا افضل ، قائمہ کمیٹی برائے امداد باہمی کے لیے ارتضیٰ فاروقی ، قائمہ کمیٹی برائے ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کے لیے دیوان چند چاولہ ، قائمہ کمیٹی برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے لیے عائشہ آفتاب اور قائمہ کمیٹی برائے محنت اور ہیومن ریسورسز کے لیے سید خالد احمد کو رکن کے طور پر منتخب کیا گیامزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.