ممتاز قادری کے جنازے کے موقع پر راولپنڈی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ‘ اضافی نفری تعینات
منگل 1 مارچ 2016 14:43
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2016ء) سابق گور نر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے سابق پولیس اہلکار ممتاز قادری کے جنازے کے موقع پر راولپنڈی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ‘ راولپنڈی کو جانے والے تمام داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات رہی ‘ ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کیلئے متبادل پلان تشکیل دینے جانے کے باوجود شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا تفصیلات کے مطابق سابق گور نر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے سابق پولیس اہلکار ممتاز قادری کے جنازے کے موقع پر راولپنڈی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
اس موقع پر شہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات رہی ‘ شہر کی اہم شاہراہوں اور لیاقت باغ کی طرف جانے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا منگل کو راولپنڈی کی مقامی تاجر تنظیموں کی جانب سے شہر میں دکانداروں سے کاروبار بند رکھنے کی اپیل کی گئی ہے ‘ شہر میں تعلیمی ادارے بھی بند رہے ۔(جاری ہے)
دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ریڈ زون کی طرف جانے والے راستے سِیل کر دیے گئے ہیں ‘ سکول اور دکانیں بھی بند رہیں۔بی بی سی کے مطابق پوولیس نے پیر کی شب بڑی تعداد میں ایسے افراد کو حراست میں لیا ہے جو جنازے میں شرکت کے لیے وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں سے راولپنڈی آ رہے تھے۔
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.