وائس چانسلر اور ڈائریکٹر ریجنل سروسز کی خصوصی ہدایات ‘ضلع بھر میں اوپن یونیورسٹی میں داخلوں کی خصوصی مہم جاری
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ہر گھر تک تعلیم پہنچانے کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے ‘اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر چوہدری غلام حسین
بدھ 2 مارچ 2016 17:26
قصور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی قصور چوہدری غلام حسین کی زیر صدارت اوپن یونیورسٹی میں داخلوں کی مہم کے سلسلہ میں ضلع بھر میں سیمینارز کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں اساتذہ ، سینئر ٹیوٹرز، ٹیوٹرز، معززین شہر ،طلباء اور دیگر نے شرکت کی اور تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر چوہدری غلام حسین کے مطابق وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر پروفیسر شاہد صدیقی اور ڈائریکٹر ریجنل سروسز ڈاکٹر میاں عارف سلیم عارف کی خصوصی ہدایات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی قصور ریجنل سینٹر میں داخلے بڑھانے کے سلسلہ میں خصوصی مہم جاری ہے اور اس سلسلے میں گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز چھانگا مانگا، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹ رادھاکشن ،گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں ، گورنمنٹ کالج پتوکی ، برکی کالج الہ آباد ،گورنمنٹ ہائی سکول شامکوٹ نو ،گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز تلونڈی ،گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول قصور ،پولی ٹیکنیکل کالج قصور ،گورنمنٹ کالج بوائز قصور ،پاکستان ماڈل ہائی سکول قصور اور دیگر تعلیمی اداروں میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلہ بڑھاؤ مہم کے سلسلہ میں سیمینارز کا انعقاد کیا گیا اور تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.