خطے سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ پاکستان اور افغانستان کے وسیع تر مفاد میں ہے، ثناء اﷲ زہری
دونوں ممالک دہشت گردی سے متاثر ہیں لہٰذا ہمیں ملکر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے وہاں امن ہوگا تو بلوچستان اور پاکستان بھر میں امن ہوگا، افغان قونصل جنرل وحید اﷲ مومند سے بات چیت
بدھ 2 مارچ 2016 22:35
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مارچ۔2016ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے کہا ہے کہ خطے سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ پاکستان اور افغانستان کے وسیع تر مفاد میں ہے، دونوں ممالک دہشت گردی سے متاثر ہیں لہٰذا ہمیں ملکر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے وہاں امن ہوگا تو بلوچستان اور پاکستان بھر میں امن ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے افغان قونصل جنرل وحید اﷲ مومند سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کے روز یہاں ان سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران خطے میں امن کی صورتحال ، افغان مہاجرین کی واپسی اور ان کی رجسٹریشن سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس بات سے مکمل طور پر اتفاق کیا گیا کہ مذہب اور کسی بھی نام سے دہشت گردی کرنے والے دونوں ممالک کے مشترکہ دشمن ہیں، دہشت گردی کی وجہ سے دونوں ملکوں کے عوام کو بے پناہ نقصان پہنچ رہا ہے اور کئی گھرانے تباہ ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.