پنجاب حکومت چھوٹے کسانوں سے گندم کا ہر دانہ خریدے گی اور انہیں مالی نقصان نہیں پہنچنے دیا جائیگا‘گندم خریداری مہم کا بنیادی مقصد مارکیٹ میں قیمتوں کو مستحکم رکھنا ہے جس میں حکومت ماضی میں کامیاب رہی ہے
صوبائی وزیر خوراک میاں بلال یٰسین کا ساہیوال میں کسانوں کے اجتماع سے خطاب
جمعرات 3 مارچ 2016 19:23
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مارچ۔2016ء) صوبائی وزیر خوراک میاں بلال یٰسین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت چھوٹے کسانوں سے گندم کا ہر دانہ خریدے گی اور انہیں مالی نقصان نہیں پہنچنے دیا جائے گا ۔گندم خریداری مہم کا بنیادی مقصد مارکیٹ میں قیمتوں کو مستحکم رکھنا ہے جس میں حکومت ماضی میں کامیاب رہی ہے ۔انہوں نے یہ بات سرکٹ ہاؤس میں کسانوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں آنیوالی گندم خریداری مہم کو مزید شفاف بنانے کیلئے ان سے تجاویز لی گئیں ۔
اس موقع پرڈائریکٹر فوڈ آصف بلال لودھی ،ڈی سی او ساہیوال آصف اقبال چوہدری ،ڈی سی او اوکاڑہ سقراط امان اﷲ اور ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ساہیوال شیخ عبدالرؤف بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے دور رس اقدامات اٹھائے ہیں جن میں سب سے اہم پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہے تا کہ فصلوں کی پیداواری لاگت کم ہو اور کسانوں کے منافع میں اضافہ ہو سکے ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.