طالبان کے ساتھ مذاکرات جلد شروع ہوں گے، افغان سفیر
اس بار مذاکرات ہوئے تو نتائج مثبت ہونگے، فضل اﷲ ایسے علاقوں میں ہے جہاں افغان حکومت کا کنٹرول نہیں،پشاور افغان قونصلیٹ میں میڈیا سے گفتگو
جمعرات 3 مارچ 2016 20:45
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء) افغانستان کے سفیر ڈاکٹر حضرت عمر زاخیلوال نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات جلد شروع ہوں گے،افغان سفیر نے افغان باشندوں کو ہراساں کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اورکہا کہ افغان مہاجرین رجسٹرڈ نہ ہونے تک کہاں جائیں۔پشاور افغان قونصلیٹ میں میڈیا سے گفتگو میں سفیر ڈاکٹر عمر زاخیلوال کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات جلد شروع ہوں گے،مذاکرات کے لیے فضا ساز گار ہے،تمام فریقین چاہتے ہیں کہ مذاکرات شروع ہوں،اس بار مذاکرات ہوئے تو مثبت نتائج ہوں گے۔
انکاکہنا تھا کہ فضل اﷲ ایسے علاقوں میں ہے جہاں افغان حکومت کا کنٹرول نہیں،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان صرف بد اعتمادی کی فضا ہے،دونوں طرف بعض عناصر ہیں جو نہیں چاہتے کہ روابط بڑھیں تاہم ہمیں امن کی فضااور اعتماد کو بحال کرنا ہے،افغان سفیر نے پولیس کی جانب سے افغان مہاجرین کو ہراساں کرنے پربرہمی کا اظہار کیا ،انہوں نے کہا کہ جب تک مہاجرین رجسٹرڈ نہیں ہوتے یہ نہیں ہوسکتا ہے کہ جیلوں اورگھروں میں رہیں،حکومت کی ذمہ داری ہے کہ مہاجرین کو رجسٹرڈ کرے،ہرچیز مانتے ہیں لیکن افغان مہاجرین کی بے عزتی نہیں مانیں گے،جب تک امن نہیں آتا مہاجرین کچھ وقت یہاں رہیں گے،امن کی فضا پاکستان اور افغانستان دونوں نے ملک کربنانی ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
-
پنجاب میں ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی، 50 فیصد تک سبسڈی دینے کا فیصلہ
-
آرٹیسڈ انجکشن 75 ملی گرام کی فروخت اور اس کے استعمال پر پابندی عائد
-
بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی ہے، شرجیل انعام میمن
-
شہید بھٹو نے لیبر پالیسی سے مزدوروں کے حقوق کو تحفظ دیا، بلاول بھٹو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.