بھرپور تیاریوں کے ساتھ ملائیشیا جائیں گے، قومی ہاکی کوچ
اتوار 6 مارچ 2016 13:28
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مارچ۔2016ء) قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ سلطان اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو دیکھتے ہوئے بھرپور تیاریوں کے ساتھ ملائیشیا جائیں گے،اپنی طرف سے بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش ہو گی۔
(جاری ہے)
میڈ یا سے بات چیت میں انھوں نے کہاکہ کیمپ میں41 پلیئرز نے باقاعدہ رپورٹ کر دی ہے، حتمی ٹریننگ کا آغاز ہوگیا ہے ،کھلاڑیوں کو2 مرحلوں میں ٹریننگ دی جائے گی، صبح7 سے10بجے کے سیشن میں فٹنس کے ساتھ بنیادی ٹریننگ بھی دیں گے،دوپہر3 سے شام6بجے تک جاری رہنے والے دوسرے سیشن میں بنیادی خامیوں پر قابو پانے کے ساتھ میچ کی صورتحال کے مطابق کھیلنے کی بھی ٹریننگ دی جائے گی۔
ایک سوال پر خواجہ جنید نے کہا کہ انٹرنیشنل لیگز کھیلنے والے کھلاڑی پی ایچ ایف کی اجازت سے گئے ہیں، انھوں نے ہم سے رابطہ کر کے10مارچ کو کیمپ کا حصہ بننے کی یقین دہانی کرائی ہے، خواجہ جنید نے کہا کہ چند دن کی ٹریننگ کے بعد کیمپ میں مزید کھلاڑیوں کی اسکروٹنی ہوگی،حتمی ٹیم کا اعلان 15سے 20 مارچ تک کر دیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جنوبی افریقہ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
ٹی ٹونٹی میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کرنے پرمایوسی ہوئی : خوشدل شاہ
-
’ہندوستانی امیر لوگ ، وہ غریب ممالک کی ٹی ٹونٹی لیگز میں نہیں کھیلنا چاہتے‘: وریندر سہواگ کا متکبرانہ بیان
-
آل واپڈاانٹریونٹ کبڈی ایشین سٹائل ٹورنامنٹ فیسکو گراؤنڈ میں جاری
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل رضوان، اعظم خان، حارث رئوف کی انجری کی اپ ڈیٹ سامنے آگئی
-
سلمان بٹ نے بھی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا انکشاف کردیا
-
لنکن پریمئیر لیگ، نسیم شاہ سمیت سینکڑوں کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی
-
کاؤنٹی کرکٹ، شان مسعود کا جوئے کی تشہیر سے گریز
-
جیسن گلیسپی پاکستان کو ایک مستقل مزاج ریڈ بال ٹیم بنانے کے خواہشمند
-
بابر اعظم ،ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.