حکومت کا 10مارچ کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کافیصلہ ، 7بل منظور کرانے کیلئے اتحادی جماعتوں سے رابطے
بیرون ممالک میں موجود حکومتی اراکین اسمبلی اور سنیٹرز طلب ، رابطوں کیلئے وزیراعظم نے 4وزرا پر مشتمل کمیٹی بنادی
اتوار 6 مارچ 2016 14:43
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مارچ۔2016ء ) 10مارچ کو منعقد ہونے والے پارلیمان کے دو روزہ مشترکہ اجلاس میں حکومت کی جانب سے پی آئی اے سمیت 7بل منظور کرانے کے لیے اتحادی جماعتوں سے رابطے سمیت بیرون ممالک موجود حکومتی اراکین اسمبلی اور سنیٹرز کو بھی طلب کرلیا ،اتحادی جماعتوں سے رابطے کے لیے وزیراعظم نے 4وزراء پر مشتمل کمیٹی جس میں وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب ،وزیر موسمیاتی تغیرات زاہدحامد،وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین اور وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ بنادی ۔
سینیٹ سے پی آئی اے نجکاری بل مسترد ہونے کے بعد حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلاکر اس بل کو منظور کرانے کا فیصلہ کیا۔حکومتی جماعت کے ایوان بالا میں پالیمانی لیڈر مشاہداﷲ خان نے پی آئی اے کو لمیٹڈ کمپنی بنانے کا بل 2016 کو مشترکہ اجلاس سے منظور کرانے کا عندیہ دیا تھا۔(جاری ہے)
وزارت پارلیمانی امور نے سمری وزیراعظم کو ارسال کردی۔وزیراعظم نوازشریف کی منظوری کے بعد سمری صدر کو بھجوائی جائے گی، پی آئی اے نجکاری بل سمیت حکومت کے 7 بل مشترکہ اجلاس سے منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق 7بلوں میں پی آئی اے کو لمیٹڈ کمپنی بنانے کا بل 2016 شامل ہے جو اس سے قبل قومی اسمبلی بطور آرڈیننس منظور ہونے کے بعد سینیٹ سے مسترد ہو گیا تھا بعدازاں حکومت نے پی آئی اے کو لمیٹڈ کمپنی بنانے کا بل 2016 قومی اسمبلی میں پیش کیا اور اسے منظور بھی کروایا گیا جس پر اپو زیشن کی شدید مخالفت کا بھی حکومت سامنا رہا تھا ، غیرت کے نام پر قتل کیخلاف ترمیمی بل 2016 بھی شامل،اینٹی ریپ ترمیمی بل 2015 بھی منظوری کیلئے مشترکہ اجلاس کا منتظر، نجکاری کمیشن دوسرا ترمیمی بل 2015 بھی مشترکہ اجلاس سے منظور کرانے کا امکان،گیس چوری کی روک تھام اور واجبات کی وصول بل 2014 بھی مشترکہ اجلاس میں لایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سول سرونٹس ترمیمی بل 2014 بھی مشترکہ اجلاس میں لایا جائے گا،دی ایمیگریشن ترمیمی بل 2014 بھی مشترکہ اجلاس سے منظوری کا منتظر، ان بلوں میں سے کچھ اسمبلی سے منظور نہ ہوسکے تو کچھ سینیٹ نے مسترد کئے(مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.