عوامی خدمت مسلم لیگ (ن) کا مشن اور منشور ہے، حکومت سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت اپنا فرض سمجھتی ہے، عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں
اسلام آباد کے نومنتخب ڈپٹی میئر چوہدری رفعت جاوید ایڈووکیٹ کی وفود سے گفتگو
اتوار 6 مارچ 2016 16:43
اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مارچ۔2016ء) اسلام آباد کے نومنتخب ڈپٹی میئر چوہدری رفعت جاوید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوامی خدمت پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مشن اور منشور ہے، پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت اپنا فرض سمجھتی ہے اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک شہزاد میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔(جاری ہے)
چوہدری رفعت جاوید ایڈووکیٹ نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کیلئے مخلص ہے، حکومت پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کو بہترکرنے کیلئے جو اقدامات کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہیں۔ جب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اقتدار سنبھالا ہے گذشتہ اڑھائی سالوں میں ملک کی ترقی اور غریب عوام کی بہتری کیلئے کئی ایسے بڑے اقدام اٹھائے گئے ہیں جن کا براہ راست فائدہ ملک میں بسنے والے غریب عوام کو ہوا ہے اور ان کے ثمرات سے عوام مستفید ہوئے ہیں۔
چوہدری رفعت ایڈووکیٹ جاوید نے کہاکہ ملک وزیراعظم نواز شریف کی محنت اور کاوشوں کی بدولت ترقی پر گامزن ہو رہا ہے، عوام ہمارے بے داغ ماضی سے واقف ہیں، ملک و قوم کی خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.