ای سی ایل سے نام خارج ،ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی
پیر 7 مارچ 2016 11:15
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء ) سندھ ہائی کورٹ نے ماڈل ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کا حکم دے دیا ۔ سندھ ہائی کورٹ میں ایان علی کی جانب سے بیرون ملک جانے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
(جاری ہے)
ایان علی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ان کی والدہ دبئی میں بیمار ہیں اور وہ ان کی تیمارداری کے لئے دبئی جانا چاہتی ہیں لیکن ایف آئی اے نے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کررکھا ہے جس کی وجہ سے وہ بیرون ملک نہیں جاسکتیں۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔فیصلہ سنائے جانے کے فوری بعد ڈپٹی اٹارنی جنرل نے ایان علی کے ای سی ایل سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کردی جس میں عدالت عالیہ سے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لئے وقت مانگا گیا جس پر عدالت نے فیصلے پر اطلاق 10 روز کے لئے موخر کردیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.