انٹرنیشنل ٹیم کے کھلاڑیوں کیخلاف ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں میچ فکسنگ کی کوششوں پر تفتیش کی جارہی ہے ‘ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کاانکشاف
پیر 7 مارچ 2016 12:38
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ سر رونی فلینیگن نے انکشاف کیا ہے کہ ایک انٹرنیشنل ٹیم کے کھلاڑیوں کے خلاف ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں میچ فکسنگ کی کوششوں پر تفتیش کی جارہی ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق رونی فلینیگن کا ممبئی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کہنا تھا کہ ایک یا دو لوگوں کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے ‘زیرتفتیش کیس کے حوالے خاص تفصیلات سے آگاہ کرنا میرے لیے مشکل ہوگا تاہم حال ہی میں خاص ٹیم کے کھلاڑیوں کو آنے والے ٹورنامنٹ کو داغدار کرنے کی کوشش میں ملوث ہونے پر یقین کرنے کی وجوہات ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ ایک بین الاقوامی ٹیم ہے تاہم میں کسی تفصیل میں نہیں جاوٴں گا کیونکہ یہ اب تک زیر تفتیش ہے۔(جاری ہے)
ہمیں یقین تھا کہ مخصوص لوگوں کے ارادے تھے کہ ایونٹ کو جوا کیلئے سازگار بنا کر خراب کیا جائے جس طرح پولیس فیصلہ کرتی ہے کہ کس طرح مداخلت کی جائے یا کس حد تک کسی چھوٹ دے سکتے ہیں، ہم نے اس خاص کیس میں فیصلہ کیا کہ ہم خود فوری مداخلت کریں گے، ہمیں ان پر نظر رکھنا ہوگی جو ہماری نظروں میں مشکوک ہیں تاہم ہمیں یہ بھی یاد رکھنا ہے کہ پوری ٹیم کے بارے میں ان کی ذمہ داریاں ہیں ‘ ہم ان سے تعلق رکھنے والے دیگر لوگوں کے خلاف ایکشن لے چکے ہیں اور ہم جلد ہی کارروائی شروع کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے ابتدائی اطلاعات کے بعد منصوبے کو ناکام بنادیاہے تاہم فکسنگ کے خدشے کے پیش نظر آئی سی سی پوری طرح الرٹ ہے اور کرکٹ کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے محنت جاری رکھیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
-
جنوبی افریقہ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
ٹی ٹونٹی میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کرنے پرمایوسی ہوئی : خوشدل شاہ
-
’ہندوستانی امیر لوگ ، وہ غریب ممالک کی ٹی ٹونٹی لیگز میں نہیں کھیلنا چاہتے‘: وریندر سہواگ کا متکبرانہ بیان
-
آل واپڈاانٹریونٹ کبڈی ایشین سٹائل ٹورنامنٹ فیسکو گراؤنڈ میں جاری
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل رضوان، اعظم خان، حارث رئوف کی انجری کی اپ ڈیٹ سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.