وفاقی وزارت داخلہ نے تین ماہ قبل دہشت گردوں کے ڈسٹرکٹ کورٹس اور کچہریوں کو نشانہ بنانے کا الرٹ جاری کیا
شبقدر میں سیکیورٹی انتظامات بہتر نہ ہونے سے دہشت گردوں نے مذموم مقاصد کوپورا کرنے کیلئے کچہری کو نشانہ بنایا
پیر 7 مارچ 2016 14:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء) وزارت داخلہ کی طرف سے صوبوں کودسمبر2015ء میں جاری کئے گئے سیکیورٹی الرٹ میں بتایا گیا تھا کہ دہشت گرد ڈسٹرکٹ کورٹس اور کچہریوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں،اس حوالے سے سیکیورٹی کو موثر بنایا جائے، تاہم شبقدر میں سیکیورٹی انتظامات بہتر نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گردوں نے اپنے مذموم مقاصد کوپورا کرنے کیلئے کچہری کو نشانہ بنایا، کچہری کے گیٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں کی بہادری کی وجہ سے خود کش بمبار سیشن کورٹ کے اندر نہ گھس سکا جس کی وجہ سے نقصان کم ہوا۔
تفصیلات کے مطابق پیر کو شبقدر میں سیشن کورٹ کے مرکزی گیٹ پر خود کش دھماکے کے نتیجے میں 13افراد شہید جبکہ 11زخمی ہو گئے۔ وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام کے مطابق دسمبر 2015ء میں صوبوں کو سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ دہشت گرد ڈسٹرکٹ کورٹس اور کچہریوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں لہٰذا اس حوالے سے مناسب اقدامات کئے جائیں اور سیکیورٹی کو موثر بنایا جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.