توہین عدالت (ترمیمی) بل 2016ء سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے سپرد
پیر 7 مارچ 2016 17:01
اسلام آباد ۔7 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء) سینٹ نے توہین عدالت (ترمیمی) بل 2016ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے تحریک پیش کی کہ توہین عدالت آرڈیننس 2003ء میں مزید ترمیم کا بل ایوان میں پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ ایوان نے تحریک کی منظوری دیدی جس کے بعد انہوں نے بل ایوان میں پیش کیا جسے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔
بل کے تحت جو شخص بھی توہین عدالت کا مرتکب ہوتا ہے وہ تو اس کو قید کی سزا دی جائے جو چھ ماہ تک سادہ قید ہو سکتی ہے یا اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا جوکہ ایک لاکھ روپے تک ہو سکتا ہے یا فوجداری توہین یا عدالتی توہین کی صورت میں دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں۔(جاری ہے)
دیوانی توہین کی صورت میں اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا جوکہ ایک لاکھ روپے ہو سکتا ہے ۔
عدالتوں کی بالادستی اور اس کے وقار کو برقرار رکھنے اور اس حوالے سے درپیش مسائل کے حل کے لئے توہین عدالت آرڈیننس 2003ء میں ترمیم تجویز کی گئی ہے۔ اس اصول کو زندہ رکھنے کے لئے اس بل میں فوجداری اور عدالتی دونوں طرح کی توہین میں قید اور جرمانہ دونوں سزاؤں کو برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے لیکن دیوانی توہین کے سلسلے میں چھ ماہ کی قید کی سزا حذف کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ جرمانہ کی سزا برقرار رکھی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.