ایم ایچ 370 کی تلاش کے بارے میں پرامید ہیں‘آسٹریلیا کی سربراہی میں ایک ٹیم بحر ہند کے جنوبی حصے میں تقریباً سوا لاکھ مربع کلومیٹر کے علاقے میں تلاش کا کام کر رہی ہے‘طیارے کے لاپتہ ہونے کے دوسال مکمل ہونے پر آج عبوری رپورٹ جاری کی جائے گی:حکام
میاں محمد ندیم منگل 8 مارچ 2016 11:06
لندن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08مارچ۔2016ء)ملائیشیا اور آسٹریلیا کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ دو سال قبل لاپتہ ہو جانے والے طیارے ایم ایچ 370 کی تلاش کے بارے میں پرامید ہیں۔یہ طیارہ جس پر 239 افراد سوار تھے، کوالالمپور اور بیجنگ کے درمیان پرواز کے دوران 8مارچ 2014 کو غائب ہو گیا تھا۔آسٹریلیا کی سربراہی میں ایک ٹیم بحر ہند کے جنوبی حصے میں تقریباً سوا لاکھ مربع کلومیٹر کے علاقے میں تلاش کا کام کر رہی ہے۔
دو سال میں ابھی تک طیارے کے پر کا صرف ایک مصدقہ حصہ ’فلیپرن ری یونین‘ جزیرے پر ملا ہے۔اس تلاش کی مہم میں آسٹریلیا، چین اور ملائیشیا کے ماہرین شامل ہیں اور ابھی تک اس پر 13 کروڑ امریکی ڈالر سے زیادہ کے اخراجات آ چکے ہیں۔یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر اس کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوتا ہے تو اسے رواں سال کے اختتام تک بند کر دیا جائے گا لیکن مسافروں کے بعض رشتے داروں کی خواہش ہے کہ تلاش جاری رہنی چاہیے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.