لاہور،ڈکیتی میں مزاحمت پر شہری قتل ، رائے ونڈ میں پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو ہلاک،3ساتھی فرار
بدھ 9 مارچ 2016 11:23
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء ) لاہور میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکووٴں نے فائرنگ کرکے شہری کو قتل کردیا،رائے ونڈ میں سی آئی اے پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہو گئے۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا۔لاہور میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکووٴں نے فائرنگ کرکے شہری کو قتل کردیا۔
رائے ونڈ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ میں،ڈاکووں نے دکاندار سے رقم چھیننے کی کوشش کی۔مزاحمت پر ڈاکووٴں نے فائرنگ کردی جس سے آصف موقع پر دم توڑ گیا، اہل علاقہ کے مطابق علاقے میں ایک ہفتے کے دوران ڈکیتی کی یہ آٹھویں واردات تھی۔(جاری ہے)
پولیس نے لاہور کے مضافاتی علاقے رائیونڈ میں مطلوب ڈاکو کی تلاش میں چھاپہ مارا۔
ڈاکووٴں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ سی آئی اے ماڈل ٹاوٴن پولیس کے مطابق شہزاد نامی ڈاکو نے چند روز قبل سی آئی اے پولیس کے ایک کانسٹیبل کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شدید زخمی کردیا تھا جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔ پولیس کو شہزاد کے بارے میں اطلاع ملی تھی کہ وہ کاہنہ کے علاقے صوئے آصل میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ چھپا ہوا جس پر پولیس نے چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھ کر ڈاکو شہزاد اور اس کے تین ساتھیوں نے فائرنگ کر دی تاہم پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران شہزاد ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے شہزاد کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی ۔مزید اہم خبریں
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.