صوبے صحت کے پروگراموں کیلئے زیادہ بجٹ رکھیں، ٹی بی کی ادویات سرکاری ہسپتالوں میں مفت دستیاب ہیں،وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز
بدھ 9 مارچ 2016 12:54
اسلام آباد ۔9 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ٹی بی کے 67 ہزار مریض ہیں‘ خیبر پختونخوا حکومت نے 44 ملین روپے ٹی بی پروگرام کے لئے رکھے ہیں۔
(جاری ہے)
بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر احمد حسن کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز سائرہ افضل تارڑ نے بتایا کہ پچھلے تین سالوں کے دوران خیبر پختونخوا میں ٹی بی کے 67 ہزار مریض سامنے آئے ۔
ٹی بی قابل علاج مرض ہے لیکن اس میں کافی وقت لگتا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے 44 ملین روپے ٹی بی پروگرام کے لئے رکھے ہیں۔ صوبائی حکومت کے علاوہ عالمی ادارے بھی ٹی بی پروگرام میں معاونت کر رہے ہیں۔ صوبوں کو چاہیے کہ صحت کے پروگراموں کے لئے زیادہ بجٹ رکھیں۔ ٹی بی کی ادویات سرکاری ہسپتالوں میں سو فیصد مفت ہیں۔ وفاقی حکومت صوبوں کی معاونت بھی کر رہی ہے۔ سستی ادویات بھی متعارف کروائی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.