وزیر داخلہ کے ایوان میں آنے پربات کرلیں ،سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق کی سینیٹر سعید غنی کی ہدایت
بدھ 9 مارچ 2016 12:54
اسلام آباد ۔9 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء) سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ جب وفاقی وزیر موجود ہوں تو بات نہ کی جائے اور جب موجود نہ ہوں تو بات کی جائے یہ مناسب رویہ نہیں‘ وزیر داخلہ کل ایوان میں موجود تھے‘ اگر کسی کو ان کے بارے میں بات کرنا تھی تو ان کے سامنے کرتے۔
(جاری ہے)
بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے بعد عثمان کاکڑ نے گزشتہ روز ایوان بالا میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی تقریر کے حوالے سے کہا کہ وفاقی وزیر کے بعد کسی کو بات کرنے کی اجازت نہیں ہوتی‘ وہ جو بھی کہہ دیتے ہیں اس کے بعد ہم بات نہیں کر سکتے۔
سینٹ میں ہم آزاد اپوزیشن ہیں۔ ہم کسی غیر ملکی کا شناختی کارڈ بنانے کے حامی نہیں لیکن پشتونوں کے شناختی کارڈز روکے ہوئے ہیں۔ سینیٹر سعید غنی بھی وزیر داخلہ کی کل کی تقریر کے حوالے سے بات کرنا چاہتے تھے لیکن قائد ایوان نے کہا کہ وزیر داخلہ آج موجود نہیں ہیں ان کی غیر موجودگی میں بات نہ کی جائے جب وہ آئیں تو بات کرلیں۔ جب وزیر موجود ہوں تو بات نہ کی جائے اور جب موجود نہ ہوں تو بات کی جائے یہ مناسب نہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے دہشتگردوں سے علاقے خالی کرائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.