ملک میں پلاسٹک کی سب سے بڑی نمائش(پاک پلاس)25تا27مارچ تک ایکسپو سنٹر لاہور میں ہوگی
بدھ 9 مارچ 2016 17:15
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) پاکستان میں پلاسٹک مصنوعات کی سب سے بڑی نمائش پاک پلاس 25تا27مارچ تک لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔اس میگا ایونٹ کا اہتمام پاکستان پلاسٹک مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کی جانب سے کیا گیا ہے جو کہ انٹر نیشنل پلاسٹک ایگزیبیشن کا ایک حصہ ہے ۔اس نمائش میں پاکستان کی پلاسٹک صنعت کی جدید اور کامیاب مصنوعات کا ڈسپلے کیا جائیگا جبکہ نمائش کی دیگر خصوصیات میں معلوماتی سیشنز بھی شامل ہیں جہاں پلاسٹک کی مقامی صنعت سے متعلق تکینکی ترقی،استعداد ،رجحانات اور برآمدی صلاحیت سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائیگا۔
کنویینرپا ک پلاس اخلاق احمد نے کہا کہ اس تین روزہ ایونٹ میں پلاسٹک کی صنعت سے وابستہ مقامی و بین الاقوامی خریدار،ماہرین،انٹر پرینیورز،ریگولیٹرز،سرمایہ کاراورپروفیشنلز شرکت کرینگے اور اپنے اپنے کاروبار کی توسیع کے حوالے سے اس پلیٹ فارم سے استفادہ کرینگے۔(جاری ہے)
پاک پلاس کے چیف آرگنائزر کا کہنا ہے کہ اس ایونٹ کا انعقاد پلاسٹک پراسیسنگ انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرکے انڈسٹری کی مزید بہتری کیلئے تجاویز اور مشاورت حاصل کرنا ہے جبکہ اس نمائش میں پلاسٹک انڈسٹری کے تمام ہی اسٹیک ہولڈرز بشمول خام مال پروڈیوسرز،پروسیسر،پلاسٹک مشینری مینو فیکچررز،ماڈیولز و ڈائز بنانیو الے،ٹریڈرز،امپورٹرز و ایکسپورٹرز اور فنشڈ و سیمی فنشڈ پروڈیوسرز صنعت کی ترقی کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ معلومات و تجربات کا تبادلہ کرینگے۔
پاک پلاس میں پلاسٹک کے شعبے میں کام کرنے والی نمایاں انٹر پرائزز اور ایسوسی ایشنز کی شرکت متوقع ہے ۔ میں پلاسٹک کی صنعت کی ترقی کیلئے کوشاں ہے اور پاک پلاس نمائش کا مقصد بھی اس صنعت سے وابستہ ماہرین کو ایک جگہ اکھٹا کرکے اس صنعت کی ترقی کیلئے تجاویز کا حصول اور تبادلہ خیال کرنا ہے،اس نمائش میں پلاسٹک ٹیکنالوجیزسینٹر اورپولیمر ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کی خدمات و کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.