حکومت اور اپوزیشن جس طرح چارٹر آف ڈیموکریسی پر متفق ہے اسی طرح اسے چارٹر آف اکانومی پر بھی ساتھ ہونا چاہیے۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار
میاں محمد ندیم بدھ 9 مارچ 2016 17:18
ملتان (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مارچ 2018ءتک پاکستان میں توانائی کا بحران ختم ہو جائے گا، ملک میں جاری ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں کی گئی۔ ملتان میں ادارہ صنعت و تجارت میں عہدیداروںسے خطاب کے دوران اسحاق ڈار نے کہا پاک چائنا اکنامک راہ داری پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہمارے پاس 4 ماہ سے زیادہ درآمدی ذخائر موجود ہیں جب ہماری حکومت بنی تھی اس وقت کہا جاتا تھا کہ پاکستان دلوالیہ ہو جائے گا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ انہوں نے 341 ارب روپے کا زرعی پیکیج دیا بے شک ابھی اس میں مزید وسعت کی گنجائش ہے تاہم ہمیں اپنے وسائل میں رہ کر کام کرنا ہے۔(جاری ہے)
حکومت اور اپوزیشن جس طرح چارٹر آف ڈیموکریسی پر متفق ہے اسی طرح اسے چارٹر آف اکانومی پر بھی ساتھ ہونا چاہیے۔
کچھ لوگوں نے قسم کھائی ہے کہ جب اچھا ہوگا وہ بدگمانی پھیلائیںگے،آج نہ صرف چین بلکہ سعودی عرب ، کویت ، قطر ، ترکی سب پاکستان کے ساتھ کاروباری معاہدے کرنے کے لئے تیار ہیں جب گھر ٹھیک ہو تو سرمایہ کاری کے لئے تیار ہوتے ہیں۔ مارچ 2018ءتک پاکستان میں توانائی کا بحران ختم ہو جائے گا۔ جب ہماری حکومت بنی تو اس وقت ورثے میں ہمیں 15 ہزار ارب قرضہ ملا۔ ہم نے آئی ایم ایف سے اگر قرضہ لیا ہے تو پچھلی حکومتوں کے قرضہ اتارے بھی ہیں رواں مالی سال میں خسارہ چار اعشاریہ تین فیصد تک گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.