انتہاء پسندی دہشت گردی کے خاتمے ،گڈگورننس کے قیام کیلئے پاکستان ،فرانس کے مابین قریبی تعاون ناگزیر ہے،سر دار ایاز صادق
پاکستان فرانس کیساتھ قریبی دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ،اقتصادی وپارلیمانی روابط کو فروغ دیکر موجودہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہشمندہے، سپیکر قومی اسمبلی کی فرانسیسی سفیر کیساتھ گفتگو
بدھ 9 مارچ 2016 17:27
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ انتہا پسندی دہشت گردی کے خاتمے اور گڈگورننس کے قیام کے لیے پاکستان اور فرانس کے مابین قریبی تعاون ناگزیر ہے ۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان پائیدارشراکت داری کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے قریبی دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور اقتصادی وپارلیمانی روابط کو فروغ دے کر موجودہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہش مندہے ۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہا ر فرانس کی سفیر Martine Dorance سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر سے ملا قات کی ۔سپیکر نے سفیر کو پائیدار تر قی کے اہداف کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس میں سیکر ٹریٹ کے قیام اور پارلیمنٹ کے شمسی توانائی کے منصوبے کی تفصیلا ت سے آگاہ کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے سفیر کو قومی اسمبلی میں پاک- فرانس دوستی گروپ کی تشکیل سے آگاہ کرتے ہوئے دونوں ممالک میں پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے ، اراکین پارلیمنٹ کے وفود کے تبادلوں اورپاکستان میں جمہوریت کے فروغ کے لیے پاک -فرانس پارٹنر شپ کی ضرورت پر زور دیا ۔
سپیکر نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں تجارت کے شعبے میں فرانس کا دوسر ا بڑاپا رٹنر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے مابین تعلقات عوامی رابطوں پر استوار ہیں ۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے کے لیے دونوں ممالک کی تاجر برادری کے مابین روابط کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے فرانس کی طر ف سے مشکل وقت میں پاکستان کی فراخدلانہ امداد پر فرانس کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے دونوں ممالک کے مابین سائنس ،تحقیق ،توانائی ،ماحول ،تعلیم اورلا ئیو سٹاک کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پربھی زور دیا ۔فرانس کی سفیر . Martine Dorance Mrs پارلیمنٹ کی بلڈنگ کو شمسی توانائی پر منتقل ہونے اورقومی اسمبلی میں پائیدار تر قی کے اہداف کے حصول کے لیے سیکر ٹر یٹ کے قیام پر سپیکر کو مبارک باد دی ۔انہوں نے دہشت گردی کے خلا ف عالمی جنگ میں پاکستان کے کردار کو سر اہتے ہوئے اپنی حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا ۔انہو ں نے پاکستان میں جمہوریت کے فروغ اور جمہوری اداروں کے استحکا م اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہا ر کرتے ہوئے پاکستان میں سول اداروں کی استعداد کار میں اضافے کے لیے فرانس کے عزم کو دہرایا ۔انہوں نے توانائی ،تعلیم ،ماحول اور زراعت کے شعبوں میں فرانس کی طرف سے تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی ۔انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں موجود چیلنجز پر قابو پانے کے لیے دونوں ممالک کے مابین قر یبی تعاون انتہائی ضروری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.