(ن) لیگ اور دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ کے خلا ف پنجاب میں فوجی آپریشن ہونا چاہیے، پیر معصوم نقوی
جمعرات 10 مارچ 2016 22:17
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مارچ۔2016ء) جمعیت علما پاکستان (نیازی ) کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے دفاع میں اپنی آئینی ذمہ داریوں سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔ اسلام آباد کے فسادی مولوی وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور وزیرتعلیم بلیغ الرحمان کے اتنے عزیز اورچہیتے ہیں کہ ان کی میڈیا پر چلنے والی نفرت آمیز وڈیوزنظر نہیں آرہیں اور اس کے لئے دونوں وزرا سینیٹ کے اجلاس میں مختلف حیلے بہانوں سے کام لے رہے ہیں تاکہ اسے قانون کے کٹہرے میں نہ لایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ کے خلا ف پنجاب میں فوجی آپریشن ہونا چاہیے۔ یہاں داعش کے ریکروٹمنٹ سنٹرز کی نشاندہی کی گئی، اسلحہ پکڑا گیا، اس دہشت گرد گروہ کی منفی سرگرمیوں کو سکیورٹی کے ذمہ دار اداروں نے بے نقاب کیا پھر بھی انہیں تحفظ دیا جارہا ہے۔(جاری ہے)
ان کا کہناتھا کہ برقع پوش مولانا فسادی نے ایک مکتبہ فکر کو اپنی وڈٖیوز میں باقاعدہ طور پر دھمکیاں دی ہیں جبکہ ان کی اہلیہ ام حسان میڈیا اینکرز کو دھمکیا ں دیتی ہیں اور وڈیو لنک کے ذریعے داعش کے نام نہاد جعلی خلیفہ کو پاکستان آنے کی دعوت دی جاتی ہے، مگر وفاقی وزرا اسے تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔
یہ رویہ ملکی سلامتی سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کو اپنی صفوں میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والوں کا محاسبہ کرنا چاہیے اور انہیں تحقیقات کے لئے اداروں کے حوالے کرنا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.