علی پور چٹھہ میں عمران خاں کا جلسہ‘ مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی پرکرائے کے ووٹرز لانے کا الزام لگا دیا
جمعرات 10 مارچ 2016 22:23
علی پور چٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء) سابق ڈی جی ہیلتھ پنجاب اور این اے 101 سے ن لیگ کے ترجمان ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے میڈیا جو جاری کر دہ بیان میں کہا ہے کہ علی پور چٹھہ میں عمران خان کے جلسہ میں کرائے پر دوسرے اضلاع اور حلقوں سے تماشائی لانے والے 22مارچ کو ووٹرز کہاں سے لائیں گے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ ، حافظ آباد اور دیگر حلقوں سے لوگوں کو جلسہ میں شرکت کیلئے لایا گیاجبکہ علی پور چٹھہ کے عوام نے جلسہ میں عدم شرکت کر کے ثابت کیا کہ علی پور چٹھہ ن لیگ کا قلعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جلسہ میں جو زبان استعمال کی گئی وہ ہمارا طرز عمل نہیں ۔ ایسا طرز عمل حامد ناصر چٹھہ اور ان کے سابق قائد پرویز مشرف اور شیخ رشید کا ہے۔ ہم نے ہمیشہ اخلاقی قدروں ، دیانتداری اور شرافت کے فروغ کیلئے جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم علی پور چٹھہ کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے جھوٹ اور ڈرامہ بازی کی سیاست کو مسترد کر دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.