سینیٹ میں بچوں کے حقوق کے حوالے سے ترمیمی بل منظور کرلیا گیا، زاہد حامد
جمعہ 11 مارچ 2016 15:21
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق زاہد حامد نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بچوں کے حقوق کے حوالے سے فوجداری قوانین(ترمیمی) بل 2015 منظور کرلیا گیا ، بل کے تحت 10سال سے کم بچہ مجرم تصور نہیں کیا جائے گا، بل کے تحت بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی سزا 7سال قید اور7لاکھ روپے جرمانہ ہو گی، قصور واقعہ کے بعد قانون سازی کے حوالے سے دباؤ بڑھ گیا تھا، بل کی منظوری کے بعد پاکستان کی عالمی ذمہ داری پوری ہو جائے گی۔
جمعہ کو وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے بچوں کے حقوق کے حوالے سے فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2015 کو ایوان بالا میں پاس ہونے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی بچوں کے حقوق کے حوالے سے فوجداری قوانین(ترمیمی) بل 2015 منظور کیا ،بچوں کے حقوق کے حوالے سے فوجداری قوانین کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، صوبوں اور نظریاتی کونسل سے مشاورت کے بعد یہ بل تیار کیا گیا ، بل کے تحت 10 سال سے کم بچہ مجرم تصور نہیں ہو گا، بچوں کے حوالے سے قانونی خامیوں اور کمی کو دور کر دیا ہے اور اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کے ساتھ وعدہ پورا کر دیا ہے، قصور واقعہ کے بعد اس بل کو جلد منظور کرنے کی زیادہ ضرورت اور دباؤ تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.