انتہا پسند ہر بار پاک بھارت مذاکرات کو سبوتاژ کرتے ہیں،خورشید محمود قصوری
حالات جیسے بھی ہوں مذاکرات کو جاری رہنا چاہیے، پاکستانی ٹیم کا بھارت جانا ٹھیک ہے لیکن بھارتی حکومت کی جانب سے سیکورٹی کی یقین دہانی ہونی چاہیے کرکٹ میچ نہ ہونے کی صورت میں انتہا پسندوں کے ہاتھ مضبوط ہونگے،نجی ٹی وی سے گفتگو
جمعہ 11 مارچ 2016 20:32
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ انتہا پسند ہر بار پاک بھارت مذاکرات کو سبوتاژ کرتے ہیں۔ حالات جیسے بھی ہوں مذاکرات کو جاری رہنا چاہیے۔ پاکستانی ٹیم کا بھارت جانا ٹھیک ہے لیکن بھارتی حکومت کی جانب سے سیکورٹی کی یقین دہانی ہونی چاہیے۔ کرکٹ میچ نہ ہونے کی صورت میں انتہا پسندوں کے ہاتھ مضبوط ہونگے۔
۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ خورشید محمود قصوری کا کہناتھا کہ پاکستان اور بھارت جب بھی تعلقات آگے بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں انتہا پسند مذاکرات کو سبوتاڑ کرتے ہیں کہ سمجھوتہ ایکسپریس، ممبئی حملے اور پٹھان کوٹ کا واقعہ تینوں ایسے وقت میں ہوئے جب پاک بھارت مذاکرات ہونے والے تھے۔(جاری ہے)
پاکستانی ٹیم کے دورہ بھارت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کولکتہ کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی پاکستان اور مسلمانوں کے لیے مثبت سوچ رکھتی ہیں۔
پاکستانی ٹیم کو کولکتہ میں کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔ اس لیے ٹیم کو بھارت جانا چاہیے ایسا نہ ہوا تو شدت پسندوں کے ہاتھ مضبوط ہونگے۔ اس سوال پر کہ کیا وزیر اعظم نواز شریف پاک بھارت میچ دیکھنے بھارت جا سکتے ہیں۔ خورشید محمود قصوری کا کہنا تھا کہ اس کا جواب حکومتی نمائندگان ہی دے سکتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
-
پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، فیصل کنڈی
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.