چین میں خوشی قسمتی کی علامت سمجھے جانے والے ’’ لانگ تیتو تہوار‘‘ کا انعقاد

تہوار کو منانے کا مقصد بارشوں کو خوش آمدید کرنا ہے

ہفتہ 12 مارچ 2016 20:39

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء) چین میں گزشتہ روز ’’لانگ تیتو‘‘ تہوار منایا گیا ،یہ تہوار چین کی قدیم ثقافت کی خوبصورتی کو پیش کرتا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق چین میں لانگ تیتو تہوار مختلف طریقوں سے منایا جاتا ہے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد حصہ لیتی ہے ۔

(جاری ہے)

لانگ تیتو تہوار کے مطابق چینی اژدھے کو نوع انسانی کا بادشاہ سمجھتے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ چینی سال کے دوسرے مہینے کے دوسرے دن اژدھا موسم سرما کے بعد نیند سے جاگتا ہے جسے خوش قسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے ۔

مجموعی طور پر چین میں اس تہوار کو منایا نہیں جاتا تاہم ملک کے بہت سے علاقوں میں قدیم روایات کے مطابق اس تہوار کو ضرورمنایا جاتا ہے ۔چین کی قدیم روایات کے مطابق اس تہوار کے بعد ضرورت کے مطابق بارشیں ہوتی ہیں کیونکہ یہ تصور کیا جاتا ہے کہ اژدھا ہی بارشیں برسانے کا باعث ہے ۔ یہ بارشیں زرعی نظام کے لئے مفید سمجھی جاتی ہیں اس لئے چینی شہری اس تہوار کو جوش و خروش سے مناتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :