پاکستان دوطرفہ تجارت حجم بڑھانے کا خواہاں ہے ، دونوں ممالک کی مشترکہ کاوشوں سے مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے، پاکستان دونوں ممالک مابین معیشت سمیت دیگر شعبوں میں تعلقات کے فروغ کیلئے مکمل تعاون کرے گا
وفاقی وزیر خزانہ سے سری لنکا کے سفیر کی ملاقات میں گفتگو
ہفتہ 12 مارچ 2016 21:56
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے سری لنکا کے سفیر میجر جنرل(ر)جیناتھ لوکوکیٹا گوڈاج نے ملاقات کی اور دوطرفہ معاشی تعاون کے فروغ کیلئے تبادلہ خیال کیا، وزیر خزانہ نے سری لنکا کے سفیر کو ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دوطرفہ تجارت کے حجم کو بڑھانے کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کی مشترکہ کاوشوں سے اس مقصد کو حاصل کیا جا سکتا ہے، پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بالخصوص معاشی شعبہ میں تعلقات کے فروغ کیلئے مکمل تعاون کرے گا۔
ہفتہ کو سری لنکا کے ہائی کمشنر میجر جنرل(ر) جیاناتھ لوکوکیٹا گوڈاج کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعاون کے ایشوز پر گفتگو کی۔(جاری ہے)
سری لنکن ہائی کمشنر نے کہا کہ وہ سری لنکا کے پاکستان میں ہائی کمشنر کی ذمہ داری سنبھالنے پر خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں ن ے کہا کہ سری لنکا خطے کے ممالک بالخصوص پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون کا فروغ چاہتا ہے اور وہ پاکستان اور سری لنکا کے رابطے مزید بڑھانے کیلئے کوششیں کریں گے۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سری لنکا کے ہائی کمشنر کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات بالخصوص معاشی شعبہ تعلقات کو مضبوط کرنے کیلئے ان کی کوششوں کا مکمل تعاون کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ نے ان کی سری لنکا کے وزیر خزانہ سے ہونے والی بیجنگ اور ڈیوس میں حالیہ ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملاقاتوں میں دوطرفہ معاشی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔سری لنکا کے سفیر نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے حالیہ دورہ سری لنکا نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز کیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ تجارت کے حجم کو بڑھانے کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کی مشترکہ کاوشوں کے ذریعے اس مقصد کو حاصل کر سکتے ہیں، وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کیمزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.