شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں ایم فل سیمینار کا انعقاد

ہفتہ 12 مارچ 2016 22:36

سکھر ۔ 12مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مارچ۔2016ء) شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی خیرپور میں شعبہ شماریات کے زیرِ اہتمام محقق کرم اللہ میمن کا ایم فل سیمینار پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین مہر ڈین فیکلٹی آف فزیکل سائنسز کی صدارت میں منعقد ہوا۔ محقق کرم اللہ میمن نے اپنا سیمینار کمپیوٹیشنل شماریات کے پیکیج کا نقطہ نظر ایک تقابلی جائزہ کے عنوان پر پروفیسر ڈاکٹر سید مقصود ضیاء احمد شاہ سربراہ شعبہ شماریات کی رہنمائی میں پیش کیا۔

اس موقع پر کرم اللہ میمن نے کہا کہ کمپیوٹیشنل پیکیج شماریاتی مسائل کو حل کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں، ان پیکیج کے استعمال سے ماہرین کے وقت اور توانائی کی بچت ہوگی۔ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین مہر نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے مختلف پیکیج موجود ہیں، عوام کو ان شماریاتی پیکیج کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا نہایت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محقق کی تحقیق نئے محققین کے شماریاتی مسائل حل کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

پروفیسر ڈاکٹر مقصود ضیاء احمد شاہ نے اپنے شعبے کی تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں کے متعلق آگاہی دی۔ انہوں نے موضوع پر روشنی ڈالی۔ سیمینار کو کومیاب قرار دیا گیا۔ سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد مہر، ثمینہ راجپر، ہدایت اللہ شیخ، نگہت شیخ ، اساتذہ، محققین اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :