چین کے تعاون سے تعمیر کردہ چشمہ ایٹمی پلانٹ نے کام شروع کر دیا
چشمہ 3اور چشمہ4سے 4روپے فی یونٹ سستی بجلی کی پیداوار شروع ہو گئی دونوں ایٹمی ری ایکٹرز سے 680میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی
اتوار 13 مارچ 2016 14:03
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) چین کے تعاون سے پاکستان میں تعمیر کئے گئے ایٹمی ری ایکٹرز چشمہ 3اور چشمہ 4 سے بجلی کی پیداوار شروع ہو گئی ہے ،دونوں ری ایکٹر ز سے 680میگاواٹ بجلی فراہم ہو گی ،ان ایٹمی ری ایکٹر ز سے حاصل ہونے والی بجلی 4روپے فی یونٹ کم قیمت پر ملے گی ،چشمہ پاور پلانٹ سے حاصل ہونیوالی بجلی اسی سال نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی جس سے پاکستان میں بجلی کی کمی کسی حد تک قابو پانے میں مدد ملے گی ۔
تفصیلات کے مطابق چشمہ کے مقام پر بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ چین کی نیشنل نیو کلیئر کارپوریشن کے تعاون سے مکمل کیا جارہا ہے ، اس منصوبے کے مطابق پنجاب میں چشمہ کے مقام پر کمپنیوں نے 340میگاواٹ کے چار ایٹمی ری ایکٹرز تعمیر کرنا تھے ، اس سلسلے میں چین اور پاکستان کے درمیان ایٹمی تعاون پر 1980میں طویل المیعاد معاہدے ہوئے تھے جن میں ان ایٹمی ری ایکٹرز کی تعمیر بھی شامل تھی ، چینی کمپنیوں نے 1991ء میں چشمہ پہنچ کر ایٹمی پلانٹ کی تعمیر کا آغاز کیا اور 2000ء میں چشمہ کے مقام پر پہلا ری ایکٹر بجلی پیدا کرنے کے لئے مکمل کیا گیا جس کی پاکستان کو اشد ضرورت تھی ، پانچ سال بعد چینی کمپنیوں نے چشمہ 2کی تعمیر شروع کی ،2004ء میں پہلے معاہدے کے تسلسل میں چینی کارپوریشن کے ساتھ چشمہ 3اور چشمہ 4کے ایٹمی ری ایکٹرز کی تعمیر کا معاہدہ ہوا جن پر چینی ماہرین نے جلد ہی کام کا آغاز کر دیا اور اب ذرائع کے مطابق ان دونوں ری ایکٹرز کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے ان سے بجلی کی پیداوار شروع کر دی گئی ہے ،دونوں ری ایکٹرز 680میگاواٹ بجلی فراہم کریں گے جو 4روپے فی یونٹ کم قیمت پرملے گی اور اسی سال نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی ، چین کے تعاون سے پاکستان کا پر امن ایٹمی پروگرام ہرآزمائش پر پورا اترنے والے دوست چین کے تعاون سے توانا ئی کے بحران پر قابو پانے میں مدد دینے کے لئے ہے ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.