ویتنام و ایران کے صدورکی ملاقات ، اقتصادی تعاون میں اضافے پر تبادلہ خیال
پیر 14 مارچ 2016 11:42
ہنوئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء) ویتنام کے صدر ترونگ تان سنگ اور ایران کے صدر حسن روحانی کی ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کے فروغ، اقتصادی تعاون، بینکاری لین دین اور تیل و گیس کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
(جاری ہے)
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ویتنام کے صدر نے تین روزہ دورہ ایران کے دوران صدر حسن روحانی اوردیگر اعلی ایرانی حکام سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ، خاص طور پر اقتصادی تعاون، بینکاری لین دین اور تیل و گیس کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویتنام کے صدر نے کہا ہے کہ ایران اورچھ بڑی طاقتوں کے درمیان ایٹمی معاہدہ عالمی امن و استحکام کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے ویتنام اور ایران کے تعلقات میں نیا باب کھل گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایران اور ویتنام کے درمیان اقتصادی لین کا حجم سن2010 میں80 ملین ڈالر تھا جو سن 2013میں بڑھ کر 3 سو ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.