شاہ رخ خان اچانک سلمان خان کی فلم’ ’سلطان‘ ‘کے سیٹ پر پہنچ گئے
سلمان خان کی ”سلطان“ اور شاہ رخ خان کی ”رئیس‘ ‘عید کے موقع پر ایک ساتھ رلیز کرنے کے لیے تیار ہیں
پیر 14 مارچ 2016 11:55
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) بالی ووڈ کی دوستیاں ہوں یا عشق و محبت کی خبریں، کیا حقیقت ہے اور کیا فسانہ یہ طے کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ شوبز میں اکثر اس طرح کی خبریں اور افواہیں فلم کی پبلیسٹی سے جڑی ہوتی ہیں۔
(جاری ہے)
اب چاہے وہ فلمساز ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ خان کے درمیان علیحدگی کی خبریں ہوں یا فرحان اختر اور ادیتی اروڑہ کے درمیان مبینہ عشق کی افواہیں-بحر حال انڈسٹری کے دو بڑے خانوں کے درمیان جہاں دشمنی کا بگل بجتا رہتا تھا اب دوستی کے ڈھول بجنے لگے اور یہ دوستی اب اتنی گہری ہوگئی کہ دونوں ہی اپنی بڑی فلمیں سلمان خان کی ’سلطان‘ اور شاہ رخ خان کی ’رئیس‘ عید کے موقع پر ایک ساتھ رلیز کرنے کے لیے تیار ہیں۔
دونو ں ایک دوسرے کی فلم کو پروموٹ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ اب اسی ہفتے شاہ رخ خان اچانک سلمان خان کی فلم’ ’سلطان‘ ‘کے سیٹ پر پہنچ گئے۔ دونوں بغل گیر ہوئے اور میڈیا میں دونوں کی تصویر نے دھوم مچا دی۔اب معلوم نہیں کہ انڈسٹری کے یہ ’کرن ارجن‘ واقعی اچھے بچوں کی طرح گہرے دوست بن گئے ہیں یا پھر یہ بھی ان کی فلمی پروموشن کا ایک نیا طریقہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.