انسانیت کی بھلائی سے بڑھ کر کوئی کام نہیں ،خصوصی افراد کے لیے تعلیمی اداروں میں تمام ضروری سہولتیں دی جا رہی ہیں‘ رفیق رجوانہ
زندگی گزارنے کا قرینہ سیکھنا ہے تو خصوصی بچوں سے سیکھیں جو کمزوری کو مجبوری بنانے کی بجائے زندگی کی دوڑمیں پیش پیش ہیں،موجودہ حکومت خصوصی افراد کی بحالی ،انہیں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے‘ گورنر پنجاب
منگل 15 مارچ 2016 19:07
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجو انہ نے کہا ہے کہ زندگی گزارنے کا قرینہ سیکھنا ہے تو خصوصی بچوں سے سیکھیں جو اپنی کمزوری کو مجبوری بنانے کی بجائے زندگی کی دوڑمیں پیش پیش ہیں،موجودہ حکومت خصوصی افراد کی بحالی اور انہیں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے تاکہ خصوصی افراد بھی قومی ترقی کے عمل میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ بحالی معذوراں میں تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ خصوصی افراد بھی کمال صلاحیتوں سے مالا مال ہوتے ہیں انہیں معاشرے کا ذمہ دار شہری بنانے کے لیے ہم سب کو انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ انسانیت کی بھلائی سے بڑھ کر کوئی کام نہیں اور ایسے افراد یا ادارے جو خدمت انسانیت میں وقف ہیں انہیں کے دم سے انسانیت قائم ہے اور اُمید بھی۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت نے خصوصی افراد کی ہر ممکن مدد کے لیے کئی منصوبوں پر کام شروع کیا ہوا ہے، خصوصی افراد کے لیے تعلیمی اداروں میں تمام ضروری سہولتیں دی جا رہی ہیں ،ان کی فنی تربیت پر توجہ دی جا رہی ہے جبکہ سرکاری ملازمتوں میں ان کے لیے کوٹہ مختص کیا گیا ہے ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمیں مایوسی کے اندھیروں کو مٹانے کے لیے اپنے اپنے حصے کی شمع جلانی ہوگی اور معاشرے میں خوشی ،امید اور تعمیری سوچ کو فروغ دینا ہوگا۔گورنر پنجاب نے خصوصی افرادکی بحالی اور انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لیے ادارہ بحالی معذوراں کے کردار کو سراہا اور کہا کہ یہ امر نہایت قابلِ اطمینان ہے کہ ادارہ خصوصی افراد کو تعلیم اور فنی تربیت دینے کے ساتھ ساتھ ان کو کاروبار کرنے کے لیے قرض حسنہ بھی فراہم کرتا ہے تاکہ یہ افراد اپنے پاؤں پر کھڑا ہو کر اپنے گھر والوں کا بازو بن سکیں ۔ گورنر پنجاب نے ادارے کا دورہ کیا اور اس کے مختلف حصے دیکھے ،انہوں نے خصوصی افراد سے ملاقات بھی کی اور ان سے ان کے روز و شب اور معاملات زندگی کے بارے میں گفت گو کی۔اس موقع پرادارے کے صدر سابق چیف سیکرٹری پنجاب، صدر پاکستان انجمن بحالی معذوراں پرویز مسعود نے ادارے کی چھلی کارگردگی ،اغراض و مقاصد اور مستقبل کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات پر روشنی ڈالی۔کالج کے پرنسپل نے بھی خطاب کیا اور کالج کے حوالے سے تفصیلا آگاہ کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.