سینیٹ قائمہ کمیٹی قواعد،ضوابط و استحقاق کا اہم اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا
چیئرمین کمیٹی کا ممبران کی عدم شرکت کامعاملہ سینیٹ میں ا ٹھانے کا اعلان
منگل 15 مارچ 2016 20:59
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء ) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے قواعدوضوابط اور استحقاق کا اہم اجلاس اراکین کمیٹی کی عدم حاضری اور کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا،اجلاس میں وزرات دفاعی پیداوار کی جانب سے سینیٹ میں بھارتی حکومت کے منفی پروپیگنڈا اور اثر کی وجہ سری لنکا کی حکومت کو پاکستان کی جانب سے جے۔
ایف۔17طیاروں کی مجوزہ فروخت کی ڈیل کو روکنے پر سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب نہ دینے پر تحریک استحقاق بحث ہونا تھی۔چیئرمین کمیٹی ڈاکٹر جہانزیب جمالدین کی جانب سے کمیٹی ممبران کی غیر حاضری کے معاملہ کو سینیٹ میں پیش کرنے کا اعلان کیاگیاہے ۔ منگل کو ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد وضوابط کا اجلاس چیئرمین کمیٹی ڈاکٹر جہانزیب جمالدین کی صدارت میں طلب کیا گیاتھا لیکن کورم پورانہ ہونے کی وجہ سے ایجنڈا پر بحث نہ ہوسکی، اجلاس میں کمیٹی کے مستقل ممبران میں سے صرف مولانا عطاء الرحمن شریک ہوئے جبکہ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد سمیت حکومتی حکام موجود تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.