تعلیم اور صحت میں انقلابی بہتری کیلئے وزیر اعلی کے روڈ میپ پر ترجیحی بنیادوں پر عمل درآمد کیا جائے،کمشنر راولپنڈی
منگل 15 مارچ 2016 22:09
جہلم۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) کمشنر راولپنڈی ڈویژن عظمت محمود نے کہاہے کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلابی بہتری کیلئے وزیر اعلی شہباز شریف کے روڈ میپ پر ترجیحی بنیادوں پر عمل درآمد کیا جائے، تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی پر بھر پور توجہ دی جائے اور تمام سرکاری افسران دفاتر میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور عوامی خدمت کے جذبہ کے ساتھ اپنی سرکاری ذمہ داریاں ادا کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ضلع جہلم میں ترقیاتی و عوامی فلاح کے منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان،ڈی پی او مجاہد اکبر خان، اے ڈی سی عمران رضا عباسی، اسسٹنٹ کمشنر جہلم کنول بتول، اسسٹنٹ کمشنر دینہ چوہدری محمد اشرف، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوا نرگس شازیہ چوہدری، اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دانخان چوہدری اشرف گجر، تمام ضلعی اور صوبائی محکموں کے افسران نے خصوصی طور پر شرکت کی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کی جانب سے ایک اعشاریہ1ارب ڈالر کی قسط کی منظوری پر شہبازشریف کا اظہاراطمینان
-
وزارت خزانہ کو بینک کھاتوں میں موجود غیر استعمال شدہ عوامی رقوم کو اپنے قبضے میں لینے کی اجازت؟
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا سنٹر کینٹ کا دورہ ، انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت
-
نومئی جلاﺅ گھیراﺅ مقدمات: اسد عمر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
عدالت نے بشریٰ بی بی کو زہر دیئے جانے کے خدشے کی درخواست نمٹا دی
-
برطانیہ اور یورپی یونین کا نیا فوڈ بارڈر کنٹرول
-
امریکا میں خالصتان تحریک کے راہنماءپنونت سنگھ پنوں کو بھارتی وزیراعظم مودی کے دست راست انٹیلی جنس افسر نے قتل کروایا
-
آئی ایم ایف کے قرض سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، شہباز شریف
-
بینکس ،مالیاتی ادارے ( کل ) بند رہیں گے
-
ججز خط کیس، سپریم کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.