بھارت سے باہر بھی میرے بہت مداح ہیں‘پریانکاچوپڑا
بدھ 16 مارچ 2016 11:56
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) اداکارہ اور گلوکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ فلموں کو عالمی سطح پر جانا جاتا ہے، اس لیے دنیا بھر میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد ان کی مداح ہے۔فیس بک پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں مداحوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے پریانکا کا کہنا تھاکہ بھارتی فلموں کو عالمی سطح پر پہچانا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ مجھے دنیا بھر میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد پہنچانتی ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ان کے امریکی شو کوائنٹیکو اور آنے والی ہالی ووڈ فلم ”بے واچ“ کی وجہ سے ان کے مداحوں کی تعداد میں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔پریانکا کو ان کے غیر ملکی ڈرامہ سیریل ”کوانٹیکو“کی وجہ سے دنیا بھر میں کافی پذیرائی مل رہی ہے۔(جاری ہے)
اس ڈرامہ سیریل کی کہانی ایف بی آئی اکیڈمی کے گرد گھومتی ہے جس کے بوٹ کیمپ میں شامل ہونے کے لیے پریانکا امریکا آتی ہیں جہاں ان کو 9/11 کو ہونے والے دہشت گردی کے واقعے میں پھنسا دیا جاتا ہے اور اداکارہ کو خود کو بے قصور ثابت کرنے کے لیے کئی مشکلات جھیلنی پڑتی ہیں۔
اپنے سیریل کے حوالے سے پریانکا کا کہنا تھا ’کوائنٹیکو کو تقریباً 120 ممالک میں نشر کیا جارہا ہے اور میں جہاں جاتی ہوں لوگ مجھے میرے شو کی وجہ سے پہنچانتے ہیں، میں بہت خوش ہوں، لوگ میرا شو اور میرا کام پسند کرتے ہیں اور ایک فنکار کو اپنے کام کے لیے لوگوں کی تعریف کی ضرورت ہوتی ہے۔پریانکا نے بولی وڈ میں کئی ایکشن فلموں میں کام کیا ہے جن میں ’ڈان‘، ’میری کوم‘، اور ’جے کنگاجل‘ شامل ہیں۔امریکی شو میں اپنے کردار کے حوالے سے پریانکا نے کہا کہ ایلکس کو جاننا کافی مشکل تھا لیکن خوش قسمتی سے انہیں نہایت اچھے ساتھی اداکار ملے۔پریانکا کا کہنا تھا ’شو میں میرے ساتھی اداکاروں نے میرا بہت ساتھ دیا، میں اب سب سے بے انتہا پیار کرتی ہوں اور پورے سیزن کے دوران ہم سب ساتھ رہے۔واضح رہے کہ پریانکا کے امریکی سیریل کا نیا سیزن بھی جلد ٹی وی پر نشر کیا جائے گا، اس حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ ’ مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ شو کا نیا سیزن آرہا ہے، مجھے اپنے شو سے بہت پیار ہے-متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.