قواعد وضوابط پورے نہ کرنیوالی شاہین ائر لائن کی پرواز مسافروں کے بغیر ہی لندن روانہ
ائیرلائن کا آئندہ جمعہ کو تمام مسافر وں کو مفت میں انگلینڈ لے جانے کا اعلان 104 مسافروں کی ٹکٹیں منسوخ ہونے سے ئر لائن کو ایک کروڑ روپے کا نقصان
بدھ 16 مارچ 2016 12:36
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) سول ایوی ایشن کے قواعد وضوابط پورے نہ کرنیوالی شاہین ائر لائن کی پرواز منگل کی سہ پہر مسافروں کے بغیر ہی لندن روانہ ہوگئی ۔ شاہین ائر لائن نے آئندہ جمعہ کو تمام مسافر وں کو مفت میں انگلینڈ لے جانے کا اعلان کردیا ۔104 مسافروں کی ٹکٹیں منسوخ ہونے سے شاہین ائر لائن کو ایک کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ۔
آن لائن کو ملنے والی معلومات کے مطابق شاہین ائر لائن کی افتتاحی پرواز منگل کی شام 3بجے لندن کیلئے روانہ تو ہوگئی مگر اسے 104مسافروں کو ٹکٹ منسوخی کا پیغام بھی دینا پڑا اور تقریباً ایک کروڑ روپے واپس بھی کرنا پڑا اس طرح ادارے کو پہلی ہی پرواز میں ایک کروڑ روپے کا خسارے کا سامنا کرنا پڑ اہے شاہین ائر لائن نے سول ایوی ایشن سے این او سی نہیں لیا تھا جس پر سول ایوی ایشن نے کارروائی کرتے ہوئے اس پرواز کو روک لیا اور مسافروں کی ٹکٹیں منسوخ ہوگئیں حفاظتی نقطہ نظر کے تحت پہلی آزمائشی فلائٹ مسافروں کے بغیر ہوتی ہے لیکن شاہین ائر لائن نے 104مسافروں کو ٹکٹیں جاری کررکھی تھیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.