پاکستان کو مسائل کے بھنور سے نکال کر ترقی وخوشحالی کی منزل سے ہمکنار کریں گے‘ عرفان دولتانہ
بدھ 16 مارچ 2016 13:33
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی پائیدار اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات اور انقلابی اقدامات کے نتیجہ میں گزشتہ ایک سال میں ملکی معیشت نے حوصلہ افزاء نتائج دیئے ہیں،پاکستانی معیشت پر سرمایہ کاروں اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے اعتماد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ کاروبار کے لئے سازگار ماحول اور ترقی کرتی ہوئی معیشتوں کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کا مقام بہتر ہو گیا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کو ملک سے دہشت گردی، توانائی بحران کے خاتمے اوروطن عزیز کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کا مینڈیٹ دیا ہے ۔(جاری ہے)
ہم عوام کے دےئے گئے مینڈیٹ کی ہر صورت لاج رکھیں گے اورپاکستان کو مسائل کے بھنور سے نکال کر ترقی وخوشحالی کی منزل سے ہمکنار کریں گے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کی اقتصادی صورتحال میں بہتری لانے کے لئے ٹھوس معاشی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے ۔
اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ٹھوس حکمت عملی اپنائی گئی ہے جس کی بدولت ملک میں اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہورہی ہے ۔ملک کی تیزرفتار ترقی کے لئے توانائی بحران اور دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیر ہے اورحکومت ان دونوں محاذوں پر سنجیدگی سے کام کررہی ہے ۔انشاء اللہ حکومت کی مخلصانہ کاوشیں رنگ لائیں گی اور ملک کو تمام مسائل سے نجات ملے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.