ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ،ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 رنز سے ہرا دیا،پاکستانی ٹیم 103 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 5 وکٹوں پر 99 رنز بنا سکی
بدھ 16 مارچ 2016 22:38
چنائی ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 رنز سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا، پاکستانی ٹیم 103 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 99 رنز بنا سکی۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز ورلڈ کپ کے گروپ بی کے تیسرے میچ میں ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 103 رنز بنائے، کپتان سٹیفنی ٹیلر 40 رنز بنا کر نمایاں رہیں، انعم امین نے 4 اور سعدیہ یوسف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں پاکستانی ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 99 رنز تک محدود رہی، سدرہ امین اور بسمعہ معروف نے ٹیم کو 40 رنز کا جاندار آغاز فراہم کیا تاہم اس کے باوجود گرین شرٹس مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، معروف 22، سدرہ 20، عالیہ ریاض 2، منیبہ علی 15، کپتان ثناء میر 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، اسماویہ اقبال 19 اور ندا ڈار ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ انیسا محمد نے 3، ڈوٹن اور کوئنٹن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.