دپیکا پڈوکون نے سدھارتھ کیساتھ کام کی حامی بھر لی
جمعرات 17 مارچ 2016 12:31
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اکثر و بیشتر اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم کرنے کی خواہش ظاہر کرتے رہتے ہیں اور اس بار اداکارہ ا نے بھی اس کی حامی بھرلی ہے۔حال ہی میں سدھارتھ ملہوترا اپنی آنے والی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو دے رہے تھے جس دوران ان کا کہنا تھا کہ وہ کئی اداکاراوٴں کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور کئی کے ساتھ کر رہے ہیں البتہ دپیکا کے ساتھ بھی وہ ایک فلم ضرور کرنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ میں عالیہ کے ساتھ کام کر چکا ہوں، شردھا اور پرینیتی کے ساتھ بھی میری فلم آئی ہے، میں اپنی اگلی فلم بار بار دیکھو میں کترینہ کے ہمراہ کام کر رہا ہوں اور اب میری خواہش ہے کہ میں دپیکا کے ساتھ کام کروں اور مجھے یقین ہے وہ فلم بہترین ہوگی۔(جاری ہے)
اس انٹرویو کے بعد دپیکا پڈوکون نے سدھارتھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حامی کا پیغام دے ڈالا۔
دپیکا کا کہنا تھا کہ ضرور، ہم دونوں کس کا انتظار کر رہے ہیں؟دپیکا کی اس ٹویٹ کے بعد سدھارتھ نے بھی انہیں پیغام دیا۔دپیکا پڈوکون اس وقت اپنی پہلی ہولی وڈ فلم ’ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ سدھارتھ اپنی فلم ”کپور اینڈ سنز‘ ‘کی تشہیر کر رہے ہیں جو کل 18 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.