پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش، مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق
جمعرات 17 مارچ 2016 13:59
لاہور/پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء ) پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری رہا جب کہ مردان میں مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لاہور اور پشاور سمیت خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا جب کہ بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا، شہری علاقوں میں جہاں لوگ بارش سے لطف اندوز ہوتے رہے وہیں بعض شہروں میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔
پنجاب میں لاہور اور اس کے گرد و نواح میں موسلا دھار بارش ہوئی جب کہ چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاوٴالدین،سیالکوٹ،نارووال، حافظ آباد، سرگودھا، شیخوپورہ، چیچہ وطنی اور گوجرانوالہ میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔(جاری ہے)
ملکی بالائی علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہورہی رہی، کشمیر،گلگت بلتستان،چترال،دیر،سوات، کوہستان، شانگلا، بٹگرام، پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، مانسہرہ،ایبٹ آباد،ہری پور، بونیر،صوابی اور مالاکنڈ میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہی۔
مردان کے علاقے تخت بھائی میں مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد بھی جاں بحق ہوگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر میں ہفتہ تک موسلادھاربارش اورژالہ باری کاامکان ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.