مشیر خارجہ پاکستان سرتاج عزیز کی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات
سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 مارچ 2016 16:46
نیپال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 مارچ 2016ء) : مشیر خارجہ پاکستان سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی نیپال کے شہر پوکھرا میں باضابطہ ملاقات ہوئی۔ مشیر کارجپہ سر تاج عزیز نے اسلام آباد میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے لیے دعوت نامہ بھارتی وزیر خارجہ کے حوالے کیا۔ دعوت نامہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملاقات کے ایجنڈے میں پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات سے متعلق امور شامل ہیں۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ ستائیس تاریخ کی رات کو پاکستان کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بھارت پہنچے گی،جو بھارت پہنچنے پر اٹھائیس تاریخ کو تحقیقات پر کام کرے گی۔(جاری ہے)
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بتایا کہ ملاقات میں سارک ایجنڈے پر ہوئی، دونوں ممالک کے مابین تمام ایشوز بھی زیر گور تھے ، جن پر ملاقات میں خوش اسلوبی سے بات چیت کی۔
پٹھانکوٹ واقعہ سے دونوں ممالک کی قیادت میں رابطوں کا التوا آیا۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں سارک ایجنڈے پر بات ہوئی۔سشما سوراج سے پاک بھارت تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بات چیت خوشگوار ماحول میں ہوئی جو کہ کافی مفید رہی۔ مشیر خارجہ پاکستان نے بتایا کہ رواں ماہ کے آخر میں اکتیس تاریخ کو وزیر اعظم نواز شریف نیویارک روانہ ہوں گے۔اُمید ہے کہ پاک بھارت وزرائے اعظم کی نیویارک میں ملاقات ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.