صفائی ستھرائی کے بہترین نتائج حاصل کرنے کیلئے تمام تر ہلکی و بھاری مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جائے،ایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی
جمعرات 17 مارچ 2016 18:38
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی اشفاق احمد ملاح نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی کی حدود میں جاری صفائی ستھرائی کے بہترین نتائج حاصل کرنے کیلئے تمام تر ہلکی و بھاری مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے سائٹ زون ڈمپنگ پوائنٹ سے کچرے وملبہ کی منتقلی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے افسران و عملہ اپنی کارکردگی کو اور بہتر انداز میں پیش کریں کچرہ اٹھانے اور جراثیم کش ادویات کے باقائدہ استعمال کو یقینی بنائیں تمام علاقوں میں موجود مارکیٹوں ،بازاروں ہسپتالوں اسکولوں مساجد اور دیگر ایسے مقامات پر جو کچرہ کنڈیوں کے علاوہ کچرہ جمع ہونے کا باعث ہوں ان تمام مقامات کے ساتھ ساتھ کچرہ کنڈیوں کو صاف کرنے کیلئے بھر پور کاروائی عمل میں لائیں تمام مارکیٹوں اور دیگر مقامات پر موجود تجاوزات کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ ندی نالوں کی صفائی کے کام کو بھی بروقت مکمل کیا جائے موقع پر موجود بلدیاتی افسران نے ایڈمنسٹریٹر کو بلدیہ غربی میں جاری صفائی ستھرائی کے حوالے سے کیئے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ بلدیہ غربی کی حدود میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے رات دن جدوجہد میں مصروف عمل ہے کچرے کی بروقت منتقلی کے ساتھ ساتھ تجاوزات کے خاتمہ کو بھی یقینی بنایا جارہاہے ۔
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.