سپیکر قومی اسمبلی سے یوکرائن کے سفیر کی ملا قات
پارلیمانی رابطوں کو فروغ دے کر دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنایاجائیگا، توانائی، ٹیکسائل، زراعت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،سردارایازصادق
جمعرات 17 مارچ 2016 19:52
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ یوکرائن کے ساتھ تعلقات کو پاکستان کی خارجہ پالیسی میں انتہائی اہمیت دی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یوکرائن کا کر دار مشرقی یورپ اور وسطی ایشیاء کی منڈیوں تک پاکستانی مصنو عات کی رسائی میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔انہو ں نے ان خیالا ت کا اظہار یوکرائن کے سفیر Mr. Volodymyr Lakomovسے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہو ں نے پا رلیمنٹ ہا وس میں ان سے ملا قات کی۔
سپیکر نے کہا کہ پاکستان یوکرائن کے ساتھ پارلیمانی رابطوں کو فروغ دے کر دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دفاعی سازو سامان ،تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے توانائی، ٹیکسائل، زراعت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔
انہوں نے پاکستا ن کی قومی اسمبلی میں پاک -یوکرائن دوستی گروپ کو مزید فعال کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سفیر کو یوکرائن کی پارلیمنٹ میں بھی اسی طر ز کا دوستی گروپ تشکیل دینے کے لیے کہا ۔انہوں نے کہا کہ مضبوط اور فعال پارلیمانی دوستی گروپ علا قائی اور عالمی معا ملا ت پر تبادلہ خیال اور اطلاعات کے تبادلوں میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔یوکرائن کے سفیر Mr. Volodymyr Lakomov نے اپنی حکومت کی طر ف سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یوکرائن کی کمپنیاں پاکستان میں پاور پلا نٹ ،پائپ لا ئن ،پلوں اور ریلوے کے شعبوں میں سر مایہ کاری کرنے کی خواہش رکھتی ہیں ۔انہوں نے پارلیمانی دوستی گروپس کو مزید فعال بنانے کی سپیکر کی تجویز سے اتفاق کیا ۔انہوں نے دفاعی اور سول سیکٹر میں دونو ں ممالک کے ما بین تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کےلئے مناسب اجرت، محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور بچوں کی تعلیم بارے اقدامات کی ضرورت ہے، صدرمملکت کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
فیصل آباد،گھر میں آتشزدگی سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق
-
پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے
-
پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، پائیدار اقتصادی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.