ایف بی آر حکام برآمد کنندگان کے ریفینڈز کی واپسی کیلئے30فیصد تک رشوت طلب کرتے ہیں،سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ میں انکشاف
کسی کے اکاؤنٹ سے پوچھے بغیر رقم نکالنا آئین وقانون کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے،ایف بی آر لوگوں کے اکاؤنٹس پر ڈاکہ ڈال رہا ہے، قائمہ کمیٹی کمیٹی نے ایف بی آر کو بنک اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے کے اختیار بارے قانون میں ترمیم آئندہ اجلاس تک ملتوی کردی ایف بی آر کا آئندہ مالی سال2016-17ء میں آئی ٹی مصنوعات پر ٹیکسز 8فیصد سے2فیصد کرنے کا عندیہ
جمعرات 17 مارچ 2016 21:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں انکشاف ہوا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام برآمد کنندگان کے ریفینڈز کی واپسی کیلئے30فیصد تک رشوت طلب کرتے ہیں،کسی کے اکاؤنٹ سے پوچھے بغیر رقم نکالنا آئین وقانون کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے،ایف بی آر لوگوں کے اکاؤنٹس پر ڈاکہ ڈال رہا ہے،کمیٹی نے ایف بی آر کو بنک اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے کے اختیار بارے قانون میں ترمیم آئندہ اجلاس تک ملتوی کردی،فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آئی ٹی انڈسٹری کے بیرون ملک منتقل ہونے کی وجہ سے آئندہ مالی سال2016-17ء میں آئی ٹی مصنوعات پر ٹیکسز 8فیصد سے2فیصد کرنے کا عندیہ دے دیا۔
قائمہ کمیٹی نے پاکستان بیوروشماریات کے بورڈ آف فنکشنل ممبرز اور گورننگ کوسل میں تمام صوبوں کے پروفیشنل افراد کی تعیناتی کی حمایت کردی،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس جمعرات کو چےئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا،اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ممبر ان لینڈ ریونیو رحمت اللہ وزیر نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو قانون کے تحت کسی بھی ٹیکس دینے والے فرد کے بنک اکاؤنٹس سے رقم نکال سکتے ہیں،چائنا ہارپور انجینئرنگ کمیٹی لمیٹڈ کو10نوٹس بھجوائے گئے لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا،جس پر کمیٹی کے بنک اکاؤنٹس سے800ملین روپے کی رقم نکال دی گئی حالانکہ کمیٹی کے ذمہ واجب الادا رقم2ارب روپے کی تھی اس موقع پر سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ قانون اور آئین کے تحت کسی بھی ٹیکس دینے والے کے اکاؤنٹس سے رقم نہیں نکالی جاسکتی،ایف بی آر لوگوں کے اکاؤنٹس پر ڈاکہ ڈال رہا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.